شان مسعود کی سنچری کے باوجود پاکستانی اننگز 282 رنز پر تمام، ویسٹ انڈیز کو 155 رنز کی برتری حاصل

تاروبا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن 14 وکٹیں گریں اور ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 155 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
تاروبا کے میدان پر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل میں زبردست سنسنی دیکھی گئی، جہاں دن بھر میں کل 14 وکٹیں گریں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان پر 155 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 311 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان نے دن کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر اپنے پرانے اسکور سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا، جہاں شان مسعود نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 109 رنز کی اننگز کھیلی اور امام الحق نے 63 رنز بنائے۔
تاہم جسٹن گریوز کی موثر باؤلنگ نے پاکستان کے نچلے درجے کے بلے بازوں کو جمنے نہ دیا اور انہوں نے 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی مشکلات سے بھرا رہا اور محمد عباس نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیگنارائن چندرپال نے 35 رنز بنائے جبکہ شمر جوزف 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












