بڑی پارٹنرشپ قائم نہیں کر سکے، یہی شکست کی وجہ بنی، بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں بڑی پارٹنرشپ قائم نہ ہونا ہی ناکامی کا بنیادی سبب بنا۔
تاروبا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 90 رنز سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ کا نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، تاہم ٹیم نے آخری تین دن اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ہم بیٹنگ میں مکمل طور پر ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کی نصف سنچری بھی ٹیم کو نہ بچا سکی، ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا
بابر اعظم نے حریف ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے اپنے ہوم گراؤنڈ کی کنڈیشنز اور حالات کا بہترین فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم میچ کے دوران بڑی پارٹنرشپس قائم نہ کر سکے اور یہی چیز ہمارے لیے شکست کی سب سے بڑی وجہ بنی۔
کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اوورز میں نئی گیند کو سنبھل کر کھیلنا بہت ضروری تھا، جس میں بیٹرز ناکام رہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بیٹنگ میں ہونے والی غلطیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ آنے والے میچوں میں ان غلطیوں کا تدارک کیا جا سکے اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتر تبدیلی لائی جا سکے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












