میری کرکٹ بورڈ میں واپسی کام کی آزادی اور ڈیلیوری سے مشروط ہے، یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ انہیں کسی پاور یا پیکج کی خواہش نہیں ہے، بلکہ ان کے لیے کام کی مکمل آزادی اور بہترین نتائج دینا سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے ایک تقریب سے کرکٹ بورڈ میں اپنے ممکنہ کردار اور قومی ٹیم کی موجودہ صورتحال پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
یونس خان نے کہا کہ وہ کسی اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں، انہیں کوئی پاور نہیں چاہیے اور نہ ہی وہ دنیا کا مالک بننا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے پاور یا کسی بڑے مالیاتی پیکج سے زیادہ یہ اہم ہے کہ کام کرنے کی مکمل آزادی دی جائے تاکہ بہترین ڈیلیوری ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹر محمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی لگا دی
سابق کپتان نے بتایا کہ جب بھی انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے بات کی ہے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ اگر انہیں کوئی رول دینا ہے تو پھر کام کرنے کا پورا موقع بھی فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذات کے بجائے ہمیشہ ٹیم کے نچلے طبقے کی فکر کرتے ہیں اور جو کھلاڑی ٹیم میں سب سے کمزور پوزیشن پر ہوتا ہے، وہ ہمیشہ اس کے پیکج اور سہولیات کی بات کرتے ہیں۔
قومی ٹیم میں واپسی اور بہتری کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری ممکن ہے، لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری خود نبھانی ہوگی۔
2003 کے ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی تمام سینئر کھلاڑیوں کے جانے کے بعد ہم نے آگے بڑھ کر ذمہ داری اٹھائی تھی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ بڑا سوچیں گے تو نتائج بھی بڑے اور مثبت آئیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











