پیر، 3-اگست،2026
پیر 1448/02/20هـ (03-08-2026م)

بھارتی کرکٹر ادیتی چوکھنڈے نے قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پرخودکشی کر لی

03 اگست, 2026 09:44

بھارت میں 17 سالہ نوجوان خاتون کرکٹر ادیتی چوکھنڈے نے قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پرخودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور کے علاقے لکشمی نگر کی رہائشی بھارتی کرکٹر ادیتی چوکھنڈے اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر شدید مایوسی تھی، رات کو اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں چلی گئی۔ اگلی صبح وہ مردہ حالت میں پائی گئی۔

 واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک مبینہ نوٹ بھی ملا ہے۔ حکام نے اسے تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ٹیم میں انتخاب نہ ہونے پر ادیتی کی مایوسی کا پہلو سامنے آیا ہے۔ مبینہ نوٹ میں بھی اسی حوالے سے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتیجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

ادیتی کے اہل خانہ کے مطابق انہیں بچپن ہی سے کرکٹ کا شوق تھا۔ وہ کھیل میں اپنا مستقبل بنانا چاہتی تھیں۔ خاندان کا کہنا ہے کہ ادیتی نے کرکٹر بننے کے لیے طویل عرصے تک محنت اور تیاری کی۔

پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام تمام دستیاب شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات واضح ہوسکیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔