جمعہ، 14-اگست،2026
جمعرات 1448/02/30هـ (13-08-2026م)

3 سال بعد بیرونِ ملک پاکستان کی پہلی ٹیسٹ فتح، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز 1-1 سے برابر

06 اگست, 2026 10:29

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، 3 سال بعد بیرونِ ملک یہ پاکستان کی پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔

پاکستان نے پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

بیرونِ ملک 8 مسلسل ناکامیوں کے بعد 3 سال میں پاکستان کی یہ پہلی غیر ملکی ٹیسٹ کامیابی ہے، جس سے بابر اعظم کی کپتانی کی دوسری اننگز کا کامیاب آغاز ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان یونیورسٹیوں کی میڈیکل ڈگریاں پاکستان میں غیر قانونی قرار، سینکڑوں پاکستانی طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

کھیل کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس میں علی عثمان اور ساجد خان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے صرف 75 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔

میچ کی پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق نے ناٹ آؤٹ 160 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق کو ان کی بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ یہ فتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے آنے والے دورے سے قبل ایک نیا اعتماد فراہم کرے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔