امریکی صدر ٹرمپ فیفا صدر کی کرسی بچانے کیلئے میدان میں آگئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جانی انفانٹینو کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فیفا کی صدارت سے ہٹانا ایک خوفناک غلطی ہوگی۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کو خبردار کیا کہ جانی انفانٹینو کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ امریکی صدر نے فیفا کے صدر کی قیادت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ جانی انفانٹینو کی قیادت میں سب سے کامیاب ورلڈ کپ منعقد ہوا ہے۔ ان کے بقول اگر انفانٹینو عہدے سے الگ ہوتے ہیں تو آئندہ ورلڈ کپ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہوگا۔
امریکی صدر کی جانب سے فیفا صدر کی حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 2026 کا فیفا ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں منعقد ہونے والا ہے۔ ٹرمپ نے عالمی فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ کے حوالے سے انفانٹینو کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔
جانی انفانٹینو 2016 سے فیفا کے صدر ہیں اور ان کی قیادت میں عالمی فٹبال کی گورننس اور ورلڈ کپ کے فارمیٹ سمیت مختلف معاملات میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹرمپ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی صدر فیفا کی موجودہ قیادت اور انفانٹینو کے ساتھ تعاون کو عالمی فٹبال کے مستقبل، خصوصاً ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












