جمعہ، 14-اگست،2026
جمعرات 1448/02/30هـ (13-08-2026م)

سنگاپور میں پاکستانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی دھوم، 5 ایتھلیٹس نے 5 تمغے جیت لیے

12 اگست, 2026 09:36

سنگاپور: گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ ایتھلیٹس کے ذریعے پانچ تمغے اپنے نام کرلیے۔

گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ کے مقابلے 24 سے 26 جولائی تک سنگاپور کے شہر ٹیمپینز کے اور ٹمپینز ہب میں منعقد ہوئے، جن میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بین الاقوامی سطح کے ان مقابلوں میں پاکستان کے پانچ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر تین طلائی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

پاکستان کے قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلوں میں طلائی تمغے جیت کر پاکستان کے لیے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب ایان معراج اور سید احمد ایاز نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کامیابی عالمی سطح پر ملک کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے تائیکوانڈو میں پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتیں بھی نمایاں ہوئی ہیں۔

کھیلوں کے ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں میں نوجوان پاکستانی ایتھلیٹس کی مسلسل کامیابیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ملک میں تائیکوانڈو سمیت مختلف کھیلوں میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، جنہیں بہتر تربیت اور مواقع فراہم کرکے عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔