جمعرات، 3-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/20هـ (02-09-2026م)

مصباح الحق کا سلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

01 ستمبر, 2026 13:30

بغیر مشاورت 6 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اندرونی امور میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جہاں ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے شدید نالاں اور بدظن ہیں، جس کی بنیاد پر انہوں نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کی راہ اپنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تکنیکی خامیاں اور نچلے آرڈر کی ناکامی، لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی ناکامی کے 5 اہم حقائق

اس تنازع کی بنیادی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی اور مصباح الحق کو اعتماد میں لیے بغیر اور کسی قسم کی مشاورت کے بغیر 6 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیج دیا۔ بورڈ کے اس یکطرفہ فیصلے اور رویے پر مصباح الحق نے سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مِصباح الحق کا مؤقف ہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن اور کھلاڑیوں کو بیرون ملک دوروں پر بھیجنے سے قبل سلیکشن کمیٹی سے رائے اور مشاورت لینا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

تاہم پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے اس اصول کو نظر انداز کیا گیا جس کے باعث انہوں نے سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔