محمد رضوان اور امام الحق کے خلاف پی سی بی کی تحقیقات کا آغاز، موبائل فونز قبضے میں لے لیئے گئے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور امام الحق کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے قومی کھلاڑیوں محمد رضوان اور امام الحق کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
پی سی بی انتظامیہ نے پہلی دستیاب فلائٹ سے دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر وطن واپس بھیج دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وطن واپسی کی پرواز سے قبل پی سی بی کے سیکیورٹی افسر نے محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز اپنے قبضے میں لے لیے تھے، جو کئی گھنٹوں کی تحویل کے بعد انہیں واپس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : تکنیکی خامیاں اور نچلے آرڈر کی ناکامی، لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی ناکامی کے 5 اہم حقائق
اس صورتحال کے بعد یہ سوالات شدت سے اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز سے ڈیٹا حاصل کر کے اپنے پاس محفوظ کر لیا ہے، تاہم ترجمان پی سی بی نے موبائل فونز کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے معاملے کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں خراب کارکردگی اور دیگر معاملات پر تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑیوں پر قومی کرکٹ کے دروازے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت فیصلوں کا امکان ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












