یوٹیوب کا لائیو اسٹریم میں زبردست تبدیلی کا فیصلہ

سان فرانسسكو: یوٹیوب نے اپنی ایپ میں عمودی (ورٹیکل) لائیو اسٹریم کی آزمائش شروع کردی ہے۔
یوٹیوب کے مطابق موبائل صارفین کے لیے عمودی فارمیٹ میں لائیو اسٹریم ایک اہم تجربہ ہوگا، اس میں لائیو اسٹریم کو اسکرول کیا جاسکے گا، پھر فالوورز کی جانب سے فنڈنگ کے فیچرز کو بھی آسانی سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
اس فیچر کی سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ لائیواسٹریم شارٹس میں بھی لائیو دیکھی جاسکے گی۔
یوٹیوب کے مطابق انسٹاگرام کی طرح عمودی لائیو کانٹینٹ اب ایپ اور ڈیسک ٹاپ پرجلد ہی دکھائی دے گا، فی الحال یوٹیوب کی لائیواسٹریم لینڈ اسکیپ یا مستطیل فارمیٹ میں ہی دکھائی دیتی ہے اور ایپ میں کئی فیچرز چھپ بھی جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے گیمنگ فیچر ’پلے ایبلز‘ کی آزمائش شروع کردی
ورٹیکل فارمیٹ میں کمنٹس اور دیگر تفصیلات کو دیکھنا قدرے آسان ہوسکے گا، پھر اسکرولنگ کرکے آپ اس وقت ہونے والی دوسری لائیو اسٹریمز سے بھی آگاہ ہوسکیں گے۔
یوٹیوب نے شارٹس کی مقبولیت کے تحت یہ فارمیٹ پیش کیا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











