اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

وزارت آئی ٹی کی فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریاں شروع

23 ستمبر, 2023 11:27

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجرا سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں، اسپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب اسپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم نیلامی سے صارفین کی نیٹ ورک سے متعلق شکایات کا بھی فوری ازالہ ہو جائے گا۔

 یہ پڑھیں : ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کا چوتھا روز، بحالی کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔