بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

یوٹیوب بھی ٹک ٹاک کے نقشِ قدم پر چلنے لگا

26 ستمبر, 2023 14:19

گوگل کی جانب سے ایک نئی ایپ یوٹیوب کری ایٹ متعارف کرائی گئی ہے جس سے ویڈیوز کو فون کے اندر ہی ایڈٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

رواں ہفتے کمپنی کی جانب سے اس نئی ایپ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ شارٹس (مختصر ویڈیوز) تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے ٹک ٹاک کے مقابلے پر شارٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا لائیو اسٹریم میں زبردست تبدیلی کا فیصلہ

یوٹیوب کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی ایپ میں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز جیسے وائس اوور، آٹومیٹک کیپشن، فلٹرز لائبریری اور دیگر تک رسائی دی جائے گی اور رائلٹی فری میوزک کو تلاش کرنا بھی اس ایپ سے آسان ہو جائے گا۔

یہ نئی ایپ فی الحال چند ممالک میں محدود صارفین کو دستیاب ہے جبکہ آئی فونز کے لیے اسے 2024 میں متعارف کرایا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔