پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

فلسطینیوں کو دہشتگرد کہنے پر انسٹاگرام نے معذرت کرلی

23 اکتوبر, 2023 15:32

کیلیفورنیا: میٹا نے کچھ فلسطینی انسٹاگرام صارفین کے پروفائل بائیو میں لفظ "دہشت گرد” داخل کرنے پر معذرت کرلی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسئلے کی اطلاع سب سے پہلے 404 میڈیا نے دی تھی۔

صارفین کے پروفائل پر "فلسطینی”، فلسطینی پرچم کے ایموجی اور عربی میں "الحمدللہ” لکھا ہوا تھا، جب انگریزی میں آٹو ٹرانسلیشن ہوئی تو یہ جملہ لکھا ہوا آیا: "الحمد للہ، فلسطینی دہشت گرد اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔”

ٹک ٹاک صارف YtKingKhan نے اس ہفتے کے شروع میں اس مسئلے کے بارے میں پوسٹ کیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ مختلف امتزاج کا ترجمہ اب بھی "دہشت گرد” میں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے براڈ کاسٹ چینلز کا فیچر دنیا بھر میں صارفین کیلئے متعارف کرادیا

صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد انسٹاگرام نے مسئلہ حل کر دیا۔

میٹا کے ایک ترجمان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ یہ مسئلہ ہفتے کے شروع میں ہی حل کر دیا گیا تھا، مختصراً ہماری کچھ مصنوعات میں عربی ترجمہ نامناسب تھا، ہم خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں کہ ایسا ہوا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔