جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سیکنڈز میں موبائل چارج کرنے والی منفرد ڈیوائس

18 جنوری, 2024 13:07

ٹیکنالوجی کمپنی سویپری نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے جس سےموبائل منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈز میں چارج ہوجائے گا ،اس کو استعمال کرکےموبائل فون کو سات سیکنڈ میں چارج کیا جا سکے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انقلابی ڈیوائس ایک قطری ٹیکنالوجی فرم نے تیار کی ہے،جو آپ کے گیجٹ کو چند سیکنڈز میں 100 فیصد چارج کردے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس ڈیوائس میں پانچ بیٹریز موجود ہیں اور ایک بیٹری دو AA سائز کی بیٹریز کے برابر ہے جو موبائل کے پیچھے چپکنے کے ساتھ ساتھ چارجنگ پورٹ سے بھی کنیکٹ ہوجاتی ہے۔

یہ بیٹریز ایک مشین میں نصب ہیں جسے سوئیپرے کا نام دیا گیا ہے، یہ مشین اس میں موجود تمام بیٹریز کو چارج کرتی ہے، جیسی ہی موبائل کے پیچھے چپکی بیٹری چارجنگ مکمل ختم ہوجائے تو اسے مشین پر رکھ دیا جاتا ہے۔

یہ مشین خودکار نظام کی مدد سے بیٹری کو بدل دیتی ہے جس کےلیے اسے 7 سکینڈز کا وقت لگتا ہے جبکہ پرانی بیٹری مشین میں واپس جانے کے بعد دوبارہ چارج ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کو رواں برس ہی مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس میں کتنے ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے۔

یہ پڑھیں:روبوٹ کے بعد اب انسانی زبان جیسی “الیکٹرانک زبان” ایجاد

 

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔