ویلنٹائن ڈے 2025؛ آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے نئے ٹولز متعارف

ویلنٹائن ڈے 2025؛ آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے نئے ٹولز متعارف
میٹا نے 14 فروری ویلنٹائن ڈے قریب آتے ہی صارفین کو آن لائن رومانوی فراڈ سے بچانے کیلئے نئے ٹولز متعارف کرا دیے۔
میٹا نے اپنے عالمی اینٹی اسکینڈل مہم کے حصے کے طور پر آن لائن رومانوی فراڈ پر نئی تحقیق جاری کی ہے اور آن لائن دھوکہ دہی کے خلاف جاری لڑائی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاکھوں صارفین محبت کی تلاش میں رابطہ قائم کرنے کیلئے سوشل میڈیا ڈیٹنگ ایپس، میسجنگ پلیٹ فارمز کا رخ کرتے ہیں جہاں آن لائن دھوکے بازوں کا شکار بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں فاسٹ اسٹیٹس لگانے کیلئے شارٹ کٹ کا اضافہ
مزید پڑھیں:ویلنٹائن ڈے کی انوکھی آفر، سابق پارٹنرز کیلئے منفرد تحفہ
ایسے میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے صارفین کو ان گھوٹالوں کا شکار ہونے سے روکنے کیلئے نئے ٹولز اور حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

جعل سازوں کا پتہ لگانے اور روکنے کیلئے نئے ٹولز متعارف:
میٹا کے مطابق نئے ٹولز کے تحت فیس بک میسنجر پر صارفین کو حفاظتی نوٹس ملینگے، اگر وہ کسی ایسے اکاؤنٹ کے ساتھ مشغول ہیں جو مشکوک سرگرمی ظاہر کرتا ہے، جیسے کسی دوسرے ملک سے نقل یا رابطے کی علامات شامل ہیں۔
یہ ٹول صارفین کو احتیاط برتنے اور ممکنہ نقصان دہ اکاؤنٹس کے ساتھ بات چیت کرنے سے پہلے 2 بار سوچنے میں مدد کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میٹا نے صارفین کی حفاظت کی کوشش میں اپنے سراغ لگانے کے نظام کو بہتر بنایا ہے، جو پہلے ہی لاکھوں بدنیتی پر مبنی اکاؤنٹس کو ہٹا دیتا ہے۔ کمپنی نے اب فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت اپنے پلیٹ فارمز پر اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












