ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

امریکہ میں ٹک ٹاک ایپل اور گوگل اسٹورز پر واپس آگیا

17 فروری, 2025 09:28

امریکا میں چینی ایپ پر پابندی کے نفاذ میں تاخیر کے بعد ٹک ٹاک ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز پر واپس آ گیا ہے۔

چینی ٹیکنالوجی فرم بائٹ ڈانس کے زیر انتظام چلنے والی ٹک ٹاک کو 18 جنوری کو ایپل اور گوگل کے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا تھا تاکہ اس قانون کی تعمیل کی جاسکے جس کے تحت بائٹ ڈانس کو ایپ کو فروخت کرنا ہوگا یا امریکہ میں اس پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت میں دوسری مرتبہ بھی توسیع کر سکتے ہیں، تاہم انہیں یقین ہے کہ اس کی نوبت نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنے سے متعلق بول پڑے

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی مُشکل آسان کر دی

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ ایک صحافی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دی گئی 75 دن کی مہلت کے دوران ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی وجہ سے ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ طے نہیں ہو پاتا تو ان کے پاس مدت میں مزید اضافہ کرنے کا اختیار موجود ہے۔

دوسری جانب گوگل کے ترجمان نے جمعے کے روز کمپنی کے اس اقدام پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک کے 170 ملین سے زائد صارفین ہیں۔ ٹک ٹاک سروس کی معطلی کی وجہ سے ہزاروں صارفین نے خود کو ‘ٹک ٹاک پناہ گزین’ قرار دیتے ہوئے چینی سوشل میڈیا ایپ ریڈ نوٹ کی طرف ہجرت کی تھیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔