وی پی این کا استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

وی پی این کا استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
وی پی این کا استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
حکومت پاکستان نے کاروباری اداروں کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال کو قانونی بنانے کیلئے لائسنس سروس کا اجراء شروع کر دیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اب تک 2 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو ڈیٹا کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو یقینی بناتے ہوئے وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق یہ لائسنس سروس نہ صرف ڈیٹا کی حفاظت کو بہتر بنائے گی بلکہ قومی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کاروباری اداروں کو ذمہ داری کے ساتھ کنیکٹیویٹی کی معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین کے سائبر حملوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












