یوٹیوب نے ناظرین کیلئے اشتہار سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

یوٹیوب کا صارفین کیلئے اشتہار سے متعلق اہم فیصلہ
یوٹیوب نے ناظرین کیلئے 12 مئی 2025 سے شروع ہونے والے مڈ رول اشتہارات کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔
یوٹیوب کے مطابق ناظرین کو جملے یا ایکشن سین کے درمیان میں ظاہر ہونے والے اشتہارات کو کم مداخلت والے لمحات میں منتقل کیا جائے گا، جیسے وقفہ یا منتقلی، تاکہ انہیں ناظرین کے تجربے کیلئے کم خلل پیدا کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:یوٹیوب نے صارفین کیلئے نئے فیچر کا اعلان کر دیا
کمپنی کے مطابق ناظرین کی جانب سے رکاوٹ سمجھے جانے والے ایسے اشتہارات کو ’قدرتی بریک پوائنٹس‘ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
یوٹیوب 24 فروری 2025 سے پہلے ریلیز ہونے والی پرانی ویڈیوز کو اپ ڈیٹ کرے گا جس میں آٹومیٹک ایڈ سلاٹس ان ویڈیوز پر نیچرل بریک پوائنٹس پر لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ سوشل میڈیا سے کتنا کماتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
مواد تخلیق کاروں کیلئے یہ تبدیلی آمدنی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، جولائی 2024 میں یوٹیوب کے ٹیسٹ میں پایا گیا کہ جن چینلز میں دستی اور آٹو مڈ رول اشتہارات کا امتزاج تھا ان میں اشتہارات کی آمدنی میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔
یوٹیوب اس ہفتے ’فیڈ بیک ان یوٹیوب اسٹوڈیو‘ کے نام سے ایک نیا ٹول متعارف کرا رہا ہے۔ یہ ٹول تخلیق کاروں کو مطلع کرے گا کہ آیا ان کے دستی طور پر رکھے گئے اشتہارات کو رکاوٹ سمجھا جاتا ہے ، جس سے وہ دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے اور آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے ضروری ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












