بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

ایلون مسک کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش، کُل کتنے بچے ہو گئے؟

01 مارچ, 2025 11:10

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک اور نیورلنک کے ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس جوڑے نے 28 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے سیلڈن لیکرگس کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ زیلیس نے ایکس پر لکھا کہ ّایلون کے ساتھ بات چیت ہوئی اور خوبصورت آرکیڈیا کی سالگرہ کی روشنی میں، ایکس صارفین کو یہ خبر بتائی۔ٗ

مزید پڑھیں:ایلون مسک کی کینیڈین شہریت خطرے میں پڑ گئی، مگر کیوں؟

ایلون مسک نے ان کی پوسٹ کا جواب دل کے ایموجی کے ساتھ دیا۔ اس بچے کی ولادت کے بعد ایلون مسک کے بڑھتے ہوئے خاندان کو مزید وسعت ملی ہے جس کے بعد ان کے کل بچوں کی تعداد 14 ہو گئیں۔

خیال رہے کہ اسپیس ایکس کے سی ای او اور زیلیس نے اس سے قبل 2021 میں جڑواں بچوں سٹرائیڈر اور ایزور کو جنم دیا تھا، جس کے بعد گزشتہ سال ان کی بیٹی آرکیڈیا نے بھی شادی کی تھی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔