جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

چاند پر وائی فائی فراہمی کی تیاری

08 مارچ, 2025 20:37

ڈیجیٹیلائزیشن کے دور میں پر جگہ وائی فائی کی رسائی ضروری ہوچکی ہے۔ وائی فائی کی سہولت بہت جلد چاند پر بھی دست یاب ہوگی۔

ترقی کرتی دنیا میں آج زندگی انٹرنیٹ اور وائی فائی کے بغیر نامکمل ہے کچھ وقت انٹرنیٹ نہ ملے تو زندگی رک سی جاتی ہے۔ اب کہا جاسکتا ہے کہ زمین کو وائی فائی اور انٹرنیٹ نے جکڑ لیا ہے۔

اب یہ جدید ٹیکنالوجی چاند پر بھی پہنچنے والی ہے یعنی چاند پر بھی اب انٹرنیٹ اور وائی وائی چلے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نجی کمپنی نے آئی ایم 2 نامی ایک مشن چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے وہاں 4 جی سروس سراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد چاند سمیت دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل المدت قیام کو ممکن بنانا ہے۔

اگر چاند پر بھیجا جانے والا یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو یہ خلا میں پہلا 4 جی سسٹم ہوگا جس سے چاند کی سطح پر رہتے ہوئے بھی رابطوں، تیز ترین انٹرنیٹ اور دیگر کاموں میں مدد مل سکے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔