واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک دلچسپ اور بہترین فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک دلچسپ اور بہترین فیچر کا اضافہ
واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور زبردست فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس کے ذریعے انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کیا سکے گا۔
موشن فوٹوز کا مطلب شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے جو صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ریکارڈ کرکے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔
مذکورہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا اور اس کے باوجود بھی یہ فی الوقت محدود صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جیسا واٹس ایپ فیچر آئی فونز صارفین کو لائیو فوٹوز کی شکل میں دستیاب ہے اور اب میٹا کی زیر ملکیت سوشل میڈیا کمپنی اسے تمام اینڈرائیڈ صارفین تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
جب یہ فیچر باضابطہ طور پر صارفین کو دستیاب ہوگا تو وہ ایپ کے ذریعے موشن فوٹوز کو بھیج یا موصول کرسکیں گے۔
اس فیچر کے لیے ایک نیا بٹن واٹس ایپ کا حصہ بنایا جائے گا جسے کلک کرکے صارفین کے لیے موشن پکچر یا عام فوٹو دوستوں سے ساتھ شیئر کرنا ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے، البتہ یہ کہنا مشکل ہے اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












