بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

ایرانی ماہرین نے خلیج فارس میں تعینات امریکی فوجیوں کا ڈیٹا ہیک کر کے عام کر دیا

29 اپریل, 2026 11:58

ایران نواز ہیکرز نے خلیج فارس میں تعینات ہزاروں امریکی میرینز کی ذاتی معلومات اور نقل و حرکت کی تفصیلات انٹرنیٹ پر جاری کر دی ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ ہیکرز تنظیم ‘حندلہ’ نے امریکی فوج کے خلاف ایک بڑی سائبر کارروائی کرتے ہوئے خلیج فارس میں تعینات 2 ہزار 379 امریکی میرینز کا ڈیٹا چوری کر کے عام کر دیا ہے۔

اس ڈیٹا لیک میں امریکی فوجیوں کی شناخت، ان کی موجودہ پوزیشن، نقل و حرکت اور دیگر حساس ذاتی تفصیلات شامل ہیں۔

ہیکرز گروپ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ‘سمندر میں محض ایک قطرے’ کے برابر ہے اور ان کے پاس امریکی فوجی اہلکاروں کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ وسیع معلومات موجود ہیں، جو وقت آنے پر جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈکٹیشن کا دور ختم، امریکہ اب آزاد قوموں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، ایرانی وزارت دفاع

مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ حندلہ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان میرینز کو براہ راست واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے ہیں، جن میں انہیں اپنی آخری الوداعی کہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس واقعے نے امریکی فوجی قیادت اور انٹیلیجنس اداروں کو چونکا دیا ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف فوجیوں کی ذاتی حفاظت خطرے میں پڑ گئی ہے بلکہ یہ امریکی سائبر سیکیورٹی کے نظام پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ابھی تک امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس لیک پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔