بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

05 مئی, 2026 15:11

تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد کی باقاعدہ مردم شماری کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کا درست تخمینہ لگانا اور پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے ملکی معیشت میں آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیشِ نظر ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے حکام کے مطابق یہ جامع مردم شماری ادارہ شماریات کے تعاون سے مکمل کی جائے گی، جس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں موجود آئی ٹی ورک فورس کا مستند اور قابلِ اعتماد ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 22 فیصد کمی کا اعتراف

اس مردم شماری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار غیر رسمی آئی ٹی لیبر کو بھی قومی ڈیٹا بیس کا حصہ بنایا جائے گا، جس میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹرز میں کام کرنے والے ملازمین شامل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں اور کال سینٹر ملازمین کی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔

اس اقدام سے نہ صرف آئی ٹی انڈسٹری کی بہتری کے لیے پالیسی سازی میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی بیرونِ ملک روزگار تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

اس بڑے منصوبے کے لیے ایک سو اسی سے لے کر دو سو تک شمار کنندگان بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس کے تمام تر اخراجات وزارتِ آئی ٹی خود برداشت کرے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔