منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے؛ مگر کیوں؟ پی ٹی اے نے خبردار کردیا

19 مئی, 2026 10:07

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کے لیے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر فعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کے ساتھ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایسی سم سے منسلک ہے جو بند، بلاک، منسوخ یا غیر رجسٹرڈ ہو چکی ہے تو مستقبل میں اس اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو سکتی ہے۔ صارفین کو چاہیے کہ وہ بروقت اپنی سم کی تصدیق کروائیں تاکہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ رہے۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ آج کل موبائل نمبر صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل شناخت بن چکا ہے۔ اسی نمبر کے ذریعے واٹس ایپ، بینکنگ ایپس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر آن لائن سروسز استعمال کی جاتی ہیں۔ اس لیے غیر فعال سم استعمال کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کی موجودہ سم کسی وجہ سے بند ہو گئی ہے تو فوراً اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی دوسری فعال اور تصدیق شدہ سم پر منتقل کریں۔ اس کے علاوہ بائیو میٹرک تصدیق اور سم ویریفکیشن کے لیے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔