منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

واٹس ایپ میں نیا اہم فیچر متعارف ہونے والا ہے، صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا

15 جون, 2026 15:36

واٹس ایپ، جو دنیا بھر میں اربوں افراد استعمال کرتے ہیں، مسلسل نئے فیچرز کے ذریعے اپنی سروس کو بہتر بنا رہا ہے۔ اب کمپنی ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں بہت جلد میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا سکتا ہے، جس کے بعد صارفین اپنے پیغامات کو پہلے سے طے شدہ وقت پر بھیج سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی میسج کو لکھ کر اس کی تاریخ اور وقت سیٹ کر سکیں گے، جس کے بعد وہ میسج خودکار طور پر مقررہ وقت پر سینڈ ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیچر دیگر ایپس جیسے جی میل، ایکس اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں پہلے سے موجود ہے، لیکن واٹس ایپ میں اس کا نہ ہونا حیران کن سمجھا جاتا تھا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو چیٹ انفارمیشن اسکرین میں ایک آپشن ملے گا، جہاں سے وہ میسج کو شیڈول یا ضرورت پڑنے پر ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں ہے، اس لیے اس کی تمام صارفین کے لیے دستیابی کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی، تاہم امکان ہے کہ آئندہ اپ ڈیٹس میں اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔