جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

موبائل سمز سے متعلق پی ٹی اے کا اہم اعلان

18 جون, 2026 10:57

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو اہم ہدایت جاری کی ہے کہ مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سمز کو فوری طور پر بلاک کیا جائے یا قانونی ورثا کے نام منتقل کیا جائے۔

پی ٹی اے کے مطابق ایسے تمام موبائل نمبرز جو کسی فوت شدہ شخص کے نام پر ہیں، انہیں صرف قریبی رشتہ دار یا شریکِ حیات کے نام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے “چینج آف اونرشپ” کا باقاعدہ طریقہ کار اپنانا لازمی ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ سم کی منتقلی کے لیے شہریوں کو متعلقہ موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا مجاز فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔ وہاں درخواست دینے کے بعد ضروری دستاویزات جمع کروانا ہوں گی۔

پی ٹی اے کے مطابق اس عمل کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، اصل سم اور سم کے استعمال کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان دستاویزات کی جانچ کے بعد ہی سم کو قانونی طور پر ورثا کے نام منتقل کیا جائے گا۔

اگر مرحوم افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بروقت بند یا منتقل نہ کی گئیں تو ان کے غلط استعمال کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف سیکیورٹی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں بلکہ شہریوں کو قانونی پیچیدگیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔