بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

شاؤمی نے اپنا اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5 جی پاکستان میں متعارف کروا دیا

15 جولائی, 2026 09:57

 شاؤمی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5G باضابطہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں لانچ ہونے کے کئی ماہ بعد اب یہ ڈیوائس پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ کمپنی نے اسے ایک ہی ویریئنٹ میں پیش کیا ہے، جس میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس ماڈل کی سرکاری قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون جدید ڈیزائن، طاقتور ہارڈویئر، بڑی بیٹری اور ہائی ریزولوشن کیمرے کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے تاکہ صارفین کو پریمیم اسمارٹ فون کا بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5G تین خوبصورت رنگوں بلیک، گلیشیر بلیو اور موکا براؤن میں دستیاب ہے، جبکہ اس کی مضبوط باڈی روزمرہ استعمال کے ساتھ ساتھ سخت موسمی حالات میں بھی بہتر کارکردگی کے لیے تیار کی گئی ہے۔

فون میں 6.83 انچ کا AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے، جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، Dolby Vision، HDR10+ اور 3200 نٹس تک برائٹنس کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کی بدولت دھوپ میں بھی اسکرین واضح دکھائی دیتی ہے۔ اسکرین کی حفاظت کے لیے جدید گوریلا گلاس Victus 2 استعمال کیا گیا ہے، جبکہ فون کو IP68 اور IP69 ریٹنگ بھی حاصل ہے، جس سے یہ پانی اور گردوغبار کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کرتا ہے۔

کارکردگی کے لحاظ سے اسمارٹ فون میں Qualcomm Snapdragon 7s Gen 4 پروسیسر نصب کیا گیا ہے، جو 4 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ فون جدید اینڈرائیڈ 15 اور HyperOS 2 پر چلتا ہے، جس سے صارفین کو تیز رفتار اور بہتر سافٹ ویئر کا تجربہ ملتا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل اسٹوریج دی ہے، تاہم اس میں میموری کارڈ لگانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے فون میں طاقتور کیمرا سیٹ اپ شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بیک پر 200 میگا پکسل کا مین کیمرا موجود ہے، جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) اور جدید آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی دیا گیا ہے، جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔ یہ فون 4K ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ ہائی فریم ریٹ سلو موشن ویڈیوز بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔

بیٹری کے شعبے میں بھی شاؤمی نے اس فون کو خاص اہمیت دی ہے۔ اس میں 6500mAh کی بڑی سلیکون کاربن بیٹری دی گئی ہے، جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد طویل وقت تک استعمال کی جا سکتی ہے۔ فون کے ساتھ 100 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے، جس سے بیٹری بہت کم وقت میں چارج ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ 22.5 واٹ ریورس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جس کے ذریعے دوسرے موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز بھی چارج کیے جا سکتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔