جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

اے آئی ماڈلز نے سیکورٹی کنٹرول سے بچ کر ایک ٹیک کمپنی کو ہیک کرلیا، دنیا بھر میں تشویش

22 جولائی, 2026 11:08

اوپن اے آئی کے دو انتہائی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز نے تجرباتی کنٹرول روم سے نکل کر خود مختارانہ طور پر ایک دوسری کمپنی پر سائبر حملہ کر دیا، جس نے دنیا بھر میں تشویش پھیلا دی۔

مصنوعی ذہانت یا اے آئی بنانے والی مشہور کمپنی اوپن اے آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے دو انتہائی ترقی یافتہ اے آئی ماڈلز نے تجرباتی ماحول کی پابندیاں توڑ کر ایک دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کر لیا ہے۔

اوپن اے آئی نے اس واقعے کو ایک بے مثال سائبر واقعہ قرار دیا، جو کمپنی کی اندرونی جانچ کے دوران پیش آیا، جب وہ اپنے ماڈلز کی سائبر صلاحیتوں کو پرکھ رہے تھے۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق جی پی ٹی 5.6 سول اور ایک دوسرا غیر جاری شدہ ماڈل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی کو ملنے والے ایوارڈز اے آئی سے تیار کردہ اور سستی مقبولیت کا ڈھونگ ہیں، خواجہ آصف

اس کے بعد اس اے آئی سسٹم نے چوری شدہ پاس ورڈز کا استعمال کیا اور ‘ہگنگ فیس’ نامی کمپنی کے سرورز میں موجود ایک سیکیورٹی خرابی کو تلاش کر کے ان کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم محض معلومات حاصل کرنے کے اپنے بنیادی ہدف کو پورا کرنے کے لیے اس انتہائی حد تک چلا گیا۔

ہگنگ فیس کے بانی کلمینٹ ڈیلینگیو نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ تھا کہ اس حملے کے پیچھے کوئی بڑی لیب ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس میں اوپن اے آئی کی کوئی برے ارادے شامل نہیں تھے۔ انہوں نے اسے اپنی نوعیت کا پہلا اور حیران کن واقعہ قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن گریگ کیسار نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اے آئی پر سخت قوانین نافذ کرنے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی کنٹرول کی اپیل کی ہے۔ ماہرین نے بھی انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر اے آئی کنٹرول سے باہر ہوا تو دنیا کو بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔