100 روپے کے کارڈ پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ بڑی خبر آگئی

100 Rupees Card: How Much Gets Deducted?
پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو ہر بار بیلنس لوڈ کرواتے وقت مختلف ٹیکسوں کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
موبائل صارفین کے مطابق ٹیکسوں کی وجہ سے لوڈ کی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ استعمال سے پہلے ہی منہا ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال میں صارفین کے لیے یہ جاننا بھی اہم ہوگیا ہے کہ 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے کے بعد ان کے اکاؤنٹ میں اصل میں کتنی رقم باقی رہتی ہے۔
100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کروانے پر صارف کو مکمل 100 روپے استعمال کے لیے نہیں ملتے۔ مختلف ٹیکسوں کی کٹوتی کے بعد صارف کے اکاؤنٹ میں تقریباً 72.77 روپے بیلنس باقی رہتا ہے۔ اس طرح تقریباً 27.23 روپے ٹیکسوں کی مد میں کٹوتی ہو جاتے ہیں۔
موبائل لوڈ پر ایڈوانس انکم ٹیکس بھی عائد کیا جاتا ہے۔ 100 روپے کے لوڈ میں تقریباً 13.04 روپے کی کٹوتی 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں کی جاتی ہے۔ اس کے بعد باقی رقم پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں صارف کے دستیاب بیلنس میں مزید کمی آ جاتی ہے۔
باقی ماندہ بیلنس پر تقریباً 19.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ اس حساب سے 100 روپے کے موبائل لوڈ پر تقریباً 14.19 روپے سیلز ٹیکس کی مد میں کٹ جاتے ہیں۔ دونوں بڑی کٹوتیوں کو ملا کر صارف کو لوڈ کی گئی رقم کے مقابلے میں کافی کم بیلنس دستیاب ہوتا ہے۔
اس حساب سے اگر کوئی صارف اپنے موبائل نمبر پر 100 روپے کا بیلنس لوڈ کرواتا ہے تو ٹیکسوں کی کٹوتی کے بعد اسے تقریباً 72.77 روپے استعمال کے لیے ملتے ہیں۔ یعنی 100 روپے کے لوڈ میں سے تقریباً 27.23 روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں چلے جاتے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












