یوٹیوب میں بار بار تبدیلیاں کیوں کی جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

یوٹیوب نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی
یوٹیوب کے موبائل اور ویب ورژن کے یوزر انٹرفیس میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی جاتی ہیں، تاہم پلیٹ فارم کے صارفین کی ایک بڑی تعداد ان مسلسل تجربات کو پسند نہیں کرتی۔
گزشتہ ایک سال کے دوران بھی یوٹیوب میں نصف درجن سے زائد نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں، جن میں سے بعض کو مستقل اپنایا گیا جبکہ کچھ تبدیلیوں کو بعد میں واپس لے لیا گیا۔
اب یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ یوزر انٹرفیس میں بار بار تبدیلیاں کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔
یوٹیوب کے نائب صدر جوناتھن ٹریلسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان تجربات کے پیچھے بنیادی مقصد پلیٹ فارم کے استعمال کو زیادہ آسان اور صارف دوست بنانا ہے۔
ان کے مطابق یوٹیوب اپنے یوزر انٹرفیس کو ایسا نہیں بنانا چاہتا جو وقت کے ساتھ بے ہنگم یا پیچیدہ محسوس ہونے لگے، اسی لیے ڈیزائن اور فیچرز میں مسلسل بہتری لانے کے لیے مختلف تبدیلیاں آزمائی جاتی ہیں۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ہر تبدیلی مستقل بنیادوں پر نافذ نہیں کی جاتی۔ بعض ڈیزائنز اور فیچرز کو صارفین کے ردعمل اور استعمال کے تجربے کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے، جبکہ بہتر نتائج نہ ملنے کی صورت میں انہیں واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔
حالیہ تبدیلیوں میں بعض بٹنوں کو دوبارہ ڈیزائن کرنا بھی شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد اہم بٹنوں کو زیادہ نمایاں اور آسانی سے قابلِ رسائی بنانا ہے تاکہ صارفین پلیٹ فارم پر مختلف آپشنز کو زیادہ سہولت سے استعمال کرسکیں۔
یوٹیوب ان ڈیزائن تبدیلیوں کو صرف موبائل اور کمپیوٹر اسکرین تک محدود نہیں رکھ رہا بلکہ بڑے ڈسپلے، خصوصاً اسمارٹ ٹی وی، کے لیے بھی اسی نوعیت کے ڈیزائن کو وسعت دی جارہی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












