مزاحمت کی علامت شہید یحییٰ سنوار کی آخری وصیت سامنے آگئی

مزاحمت کی علامت شہید یحییٰ سنوار کی آخری وصیت سامنے آگئی (فوٹو: فائل)
فلسطینیوں کیلئے مزاحمت کی علامت اور حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی آخری وصیت سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 اکتوبر کو قابض اسرائیلی فوجیوں کیخلاف میدان میں جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے کی آخری وصیت سامنے آئی ہے، جسے تنظیم کے رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا کو پڑھ کر سنائی۔
انہوں نے بتایاکہ اپنی شہادت سے دو ہفتے قبل یحییٰ سنوار نے خط لکھا تھا جس میں قیادت اور کارکنوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کا ناول سوشل میڈیا پر وائرل
عظیم مزاحمت کے سربراہ یحییٰ سنوار نے لکھا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا یہ ایک جنگ ہے اور یہ جنگ بہت سے لوگوں کی توقع سے زیادہ طویل ہوسکتی ہے لیکن یہ جنگ جتنی طویل ہوگی تو ہم آزادی کے اتنے ہی قریب پہنچیں گے، یہ ہماری زمین سے اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے حکم دیا کہ اس لیے خود کو ایک طویل اور شدید جنگ کیلئے تیار کرو، اس قبضے سے ہم باہر نکلیں گے اور بیت المقدس کے دروازے پر پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار کے آخری لمحات کی ویڈیو نے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنالیا
قبل ازیں شہید سربراہ یحییٰ سنوار کے آخری لمحات تک صہیونی دشمن کے مقابلے کی ویڈیو نے نوجوانوں گرویدہ بنارکھا ہے، دنیا بھر میں صارفین انہیں مختلف شکلوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار کے پاس سے کیا کچھ برآمد ہوا، تصاویر منظر عام پر
دوسری جانب یحییٰ سنوار نے اپنی پرانی تقاریر خواہش کا اظہار کیا تھاکہ دل کا دورہ پڑنے یا حادثے کا شکار ہوکر مرنے کے بجائے وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مرنا پسند کریں گے۔
وہ اپنی تقریروں میں کہتے تھے کہ دشمن اور قابض افواج اگر مجھے کچھ دے سکتے ہیں تو ان کا سب سے بہترین تحفہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ مجھے ماردیں اور میں دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے ان کے ہاتھوں شہید ہو جاؤں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











