ایران کا اسرائیل اور اتحادی امریکا کو ‘دندان شکن’ جواب دینے کا اعلان

امریکا نے ایران کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کیا تو بلا تردد نشانہ بنائیں گے (فوٹو: فائل)
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکا کو ‘دندان شکن’ جواب دینے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں طلبا سے ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا اسرائیل کو جواب دینا محض انتقامی کارروائی نہیں ہے بلکہ منطقی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے مذہب، شریعت اور اخلاقی قوانین کے مطابق ہم جواب دیں گے، امریکا اور صیہونی حکومت جان لے کہ ایرانی قوم فوجی، سیاسی اور ملی لحاظ سے بہت مضبوط ہے اور خدا کا شکر ہے کہ ہمارے حکام ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کو مضبوط سے مضبوط تر بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: "جنگ کے اصول ہوتے ہیں لیکن صہیونی تمام حدود پامال کرچکے”
عالمی استکبار اور عالمی نظام پر حکمرانی کرنے والے مجرمانہ اقدامات کررہے ہیں، ایرانی قوم تکبر کے بتوں کو گراتے آئے ہیں اور اس بار بھی ہم تکبر میں مبتلا اسرائیلی رجیم کو خاک میں ملادیں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ نوجوان علوم جدید کو دینیہ سے رہنمائی حاصل کرکے ایران کیخلاف عالمی سازشوں کو ناکام بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کا پاسداران کو اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا حکم
عظیم لیڈر نے 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر طلباء کی طرف سے اسلامی انقلاب کے فوراً بعد امریکی حمایت یافتہ شاہ کو معزول کردیا تھا، جس کی یاد میں آیت اللہ خامنہ ای نے طلبا سے خطاب کیا۔
تہران حملہ کب کرے گا؟
اگرچہ سپریم لیڈر نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کب ہوگا لیکن انٹیلی جنس ذرائع کا خیال ہے کہ تہران ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات سے پہلے حملہ کرسکتا ہے اور وہ یہ اقدام عراقی سرزمین سے کرسکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










