جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

امریکی انتخابات کے درمیان ایرانی وزیر کا اہم بیان آگیا

05 نومبر, 2024 16:20

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی انتخابات کے درمیان اپنے دشمن اسرائیل اور اسکے اتحادی امریکا پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ پاکستان کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ماضی میں امتحانوں میں کامیاب رہا ہے اور اگر کسی نے اس کو آزمایا تو وہ نتائج بھگت لے گا۔

ایرانی وزیر نے دوٹوک انداز میں موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کی صلاحتیں درآمد شدہ نہیں ہیں اور ان کو چند میزائلوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: امریکی دھمکیوں پر پاسداران انقلاب کا جوابی وار، دشمن کے ہوش ٹھکانے آگئے

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو صہیونی ریاست نے ایران پر حملے کیے تھے جس کے جوابی میں تہران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ حکام نے اسرائیل کو جواب سے خبردار رہنے کی ہدایت کردی تھی۔

مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز باور کرا چکے ہیں کہ ان کا ملک اسرائیلی حملے کو بنا جواب دیے نہیں چھوڑ سکتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک جوابی کارروائی کے طریقہ کار غور کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔