بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

02 اکتوبر, 2023 18:18

سیوڈیڈ میڈارو: میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے گئی جس کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کے ساحلی شہر سیوڈیڈ میڈارو میں پیش آیا جہاں سانٹا کروز چرچ کی چھت نیچے آگری جس کے نتیجے میں چرچ میں موجود 39 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیو میکسیکو: چرچ کے باہر نامعلوم شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

اسپتال میں اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت چرچ میں 100 افراد موجود تھے اور حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔