منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

امریکا نے ضبط شدہ ایرانی گولہ بارود یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

05 اکتوبر, 2023 15:03

گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین راؤنڈز کو امریکا نے یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔

سینٹ کام کا کہنا تھا کہ یہ راؤنڈز دسمبر 2022 میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کے نئے فوجی پیکج کا اعلان

سینٹ نے کہا کہ جب یوکرین کی وش لسٹ پر اور میدان جنگ میں ائیر ڈیفنس سسٹم اور لانگ رینج اسلحہ سب پر چھایا ہوا ہو، ایسے میں اس گولہ بارود سے جنگ کے نتائج پر کوئی بہت بڑا فرق نہیں آئے گا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود یوکرین میں مسلسل مغربی اسلحے کی ترسیل سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔