ہر گولی اسرائیل اور یہودی سے پہلے امریکا اپنے سینے پر کھائے گا: انٹونی بلنکن

واشنگٹن: امریکا کھل کر اسرائیل کی مدد کے لیے ایک بار پھر میدان میں آگیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کے بجائے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا کے ہوتے ہوئے اسرائیل کو اپنا دفاع خود نہیں کرنا پڑے گا، ہم آپ کیلئے ہمیشہ موجود رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ضبط شدہ ایرانی گولہ بارود یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کرلیا
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے آپ اپنے دفاع کیلئے بہت مضبوط ہوں لیکن جب تک امریکا اس زمین پرموجود ہے ہر گولی اسرائیل اور یہودی سے پہلے امریکا اپنے سینے پر کھائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ صرف امریکی وزیرخارجہ کی ہی حیثیت سے اسرائیل نہیں آئے بطور یہودی بھی اپنا فرض نبھانے آئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












