غزہ میں کل رات تک ایندھن ختم ہوجائیگا، اسپتال بند ہوجائینگے: انتونیو گوتریس

جینیوا: انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امداد کو پابندیوں کے بغیر غزہ تک پہنچایا جائے، غزہ میں کل رات تک ایندھن ختم ہوجائے گا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں کل رات تک ایندھن ختم ہوجائے گا، غزہ میں ایندھن ختم ہوتے ہی اسپتال بند ہوجائیں گے، غزہ میں صاف پانی کی فراہمی بھی رک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہادت کی صورت میں شناخت کیسے ہو؟ غزہ کے والدین نے بچوں کے جسموں پر نام لکھ دئیے
ان کا کہنا تھا کہ اہم طبی سامان غزہ تک نہیں پہنچ سکا، 24 میں سے 8 اسپتال بند ہیں، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے، امداد کو پابندیوں کے بغیر غزہ تک پہنچایا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












