اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

حماس اسرائیل کیساتھ فوری قیدیوں کے تبادلے کیلئے راضی ہوگیا

29 اکتوبر, 2023 14:38

غزہ: یحییٰ سنور کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فوری قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ یحییٰ سنور کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کے تبادلے کے طور پر حماس کی مزاحمت کے دوران قید میں آنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل ہمارے قیدیوں کو چھوڑ دے گا تو اہم بھی 7 اکتوبر کو حراست میں لیے کیے گئے قیدیوں کو چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شہری اس جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں، فتح ہماری ہوگی: ترجمان حماس

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں دشمن کے یرغمالیوں کی بڑی تعداد کی ادائیگی کی قیمت اسرائیل کی جیل سے تمام فلسطینی قیدیوں کو خالی کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن ایک ہی بار میں ایسا کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں اور اگر وہ مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔