اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

مصر کے ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 32 افراد ہلاک، 60 زخمی

29 اکتوبر, 2023 14:09

قاہرہ: مصر کے ہائی وے پر خوفناک حادثے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کے روز مصر کے گورنریٹ بہیرا کے ہائی وے پر پیش آیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی جانب رواں دواں تھی کہ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ہائی پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دیکھتے دیکھتے دیگر گاڑیاں بھی پہلے بس اور پھر ایک دوسرے میں جاگھسیں۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،معروف پاکستانی جاں بحق

رپورٹس کے مطابق تصادم میں 29 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک بس سمیت 6 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔

مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔