اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

صیہونی حکومت ریڈلائن پار کر چکی جو ایکشن لینے پر مجبور کرسکتی ہے: ایرانی صدر

29 اکتوبر, 2023 14:43

تہران: ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت ریڈلائن پار کر چکی ہے جو کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کرسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ واشنگٹن ہم سے کچھ نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن وہ خود اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، امریکا نے مزاحمتی اتحاد کو پیغامات بھیجے لیکن جواب واضح طور پر میدان جنگ میں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شہری اس جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں، فتح ہماری ہوگی: ترجمان حماس

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت ریڈلائن پار کر چکی ہے جو کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔