اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

اسرائیلی فوج کی غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری، 400 فلسطینی شہید

31 اکتوبر, 2023 20:13

غزہ: اسرائیل کے طیاروں نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 6 بم گرائے جس کے باعث میں پناہ گزین کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جبالیا کیمپ کے زخمی اسپتال لائے جارہے ہیں اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے:یونیسیف

غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوگیا، جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے، اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر 6 امریکی ساختہ بم برسائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔