اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچا کر دم لیں گے: ترک صدر

استنبول: رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچا کر دم لیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں جنگی جرائم میں آتی ہیں، نیتن یاہو اپنے شہریوں کی حمایت کھوچکا ہے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم ایسے فارمولوں کی حمایت کریں گے جو خطے میں امن لائیں، غزہ میں قتل عام پر مغرب کیوں خاموش ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 51 افراد شہید، تعداد 9500 ہوگئی
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچا کر دم لیں گے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 9500 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 3,900 بچے اور 2,509 خواتین شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












