جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

21 نومبر, 2023 19:34

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری بند کریں، غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے انسانیت کے خلاف جرم ہے، غزہ کے مظلوم شہریوں کی مدد کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، غزہ میں فوری طورپر انسدانی امداد پہنچانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 1967 کی حد بندی کے تحت خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، غزہ میں انسانیت سوز مظالم روکنے کیلئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے، غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے محفوظ راہداریاں بنائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے آخری فعال اسپتال پر اسرائیلی بمباری ، 12فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے جامع امن مذاکرات کی شروعات ضرورت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔