جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

‘جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے’، غزہ میں 37 دن بعد ملبے سے زندہ بچہ نکال لیا گیا

28 نومبر, 2023 14:57

غزہ: بے شک! مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے، غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا جو کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بچے کی ملبے کے نیچے سے زندہ بچ جانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد زندہ نکالا جانے والا بچہ‘۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر متعدد صارفین کے تبصرے جاری ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 37 دن یقین کرنا مشکل ہے، اللہ کی قدرت ہے جو پتھر کے نیچے بھی رزق دیتا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ وقت کا موسیٰ ہے جسے خدا نے ابھی زندہ رکھنا چاہا۔‘

خیال رہے کہ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری سے اب تک 15 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔