کوپ 28 کانفرنس؛ کنگ چارلس کا موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہونیوالی تباہی کا تذکرہ

دبئی: کنگ چارلس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے، ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کا کوپ 28 کانفرنس کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوپ 28 کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پیرس ایگریمنٹ میں اقوام عالم نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا، موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کیلئے خطرناک مسئلہ ہے، کامن ویلتھ میں بھی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق غور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس نے برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنبھال لیا
کنگ چارلس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے، ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، مستقبل میں زیرو کاربن کی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کام کرنا ہوگا، پائیدار مستقبل کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











