جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

حماس کا 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

17 دسمبر, 2023 14:48

غزہ: حماس نے 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جس کیلئے حماس کے جنگجو غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، مارٹر گولوں اور اسنائپر رائفلز سے حملے کر رہا ہے۔

حماس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور متعدد صیہونی فوجی ہلاک کیے۔

دوسری جانب امریکا کی طرف سے اسرائیل کی عملی مدد جاری ہے جس کے سبب بحیرہ احمر میں حوثیوں کے 14 ڈرون مار گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 35 فلسطینی شہید، 90 گرفتار

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے اسرائیل سے آنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا چاہا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 76 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔