جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 35 فلسطینی شہید، 90 گرفتار

17 دسمبر, 2023 14:35

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، مزید 35 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے شہید کردیا۔

گزشتہ رات جبالیہ، خان یونس اور رفح سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے اور چند گھنٹوں میں مزید 35 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

صہیونی فوج نے غزہ کے چرچ پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسیحی ماں اور بیٹی مارے گئے۔

شمالی غزہ میں بمباری سے مزید دو گھر تباہ ہوئے چودہ افراد شہید ہوگئے۔

سات اکتوبر سے اب تک 19 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال پر پھر دھاوا بولا اور عرب میڈیا کے مطابق 90 افراد کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا خوف، اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے 3 شہری مار دیے

اسرائیلی اسنائپرز نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی صحافی کو شہید کردیا۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر راکٹوں، مارٹر گولوں اور اسنائپر رائفل سے حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی متعدد فوجی ہلاک ہوئے۔

القسام بریگیڈز نے حملوں کی ویڈیو جاری کی اور اسرائیلی فوج کی ایم 16 رائفل اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔