حماس نے اسرائیل کے مزید 13 فوجیوں کو ہلاک کردیا، تعداد 477 ہوگئی

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ایک ہی دن میں اپنے مزید 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، جبکہ ہلاک فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں، جن میں سے چار کا تعلق سیونتھ آرمرڈ بریگیڈ سے ہے، صیہونی فوج نے اس سے قبل گزشتہ روز مارے گئے پانچ فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی تھی۔
اسرائیل ڈیفنس فورس کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران پانچ فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری، مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید
دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری طور پر معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک 152 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کی جانب سے جنگ کے دوران سینکڑوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











