پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں نئے سال 2024 کا آغاز

31 دسمبر, 2023 16:59

دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، درحقیقت نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا۔

نیوزی لینڈ سے قبل ٹونگا، سمووا اور کیریباتی میں 2024 کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوا تھا۔

آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز سڈنی میں آتشبازی سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا مگر اس سے پہلے ہی سڈنی ہاربر پر ایک فیملی شو کا انعقاد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 2024 کا سورج سب سے پہلے کہاں طلوع ہوگا؟

آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں سال نو کا آغاز ہوگا۔

جنوبی ایشیائی ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔