غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 165 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، صہیونی افواج نے 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔
حماس نے اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا اور متعدد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
اسرائیلی فوج نے میجر سمیت دو فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا غزہ کے شہریوں کو بھوک سے مارنے کا منصوبہ
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج بھی جاری ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔
اسپین میں وزارت خارجہ کی عمارت پر سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












